بجلی حفاظت کے ساتھ
بچوں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں ۔
بجلی کے سوئچ بورڈ چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور مناسب اونچائی پر لگائیں ۔
بارش میں بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب مت کھیلنے دیں ۔
گیلے ہاتھوں سے بجلی کے آلات استعمال نہ کریں۔ اس سے ممکنہ طور پر مہلک بجلی کا جھٹکا لگ سکتا ہے ۔
بارش کے دوران ، گیلے یا پانی میں ڈوبنے والے بجلی کے آلات استعمال نہ کریں۔ تربیت یافتہ الیکٹریشن سے معائنہ کروائیں ۔
بارش کے دوران ، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے تین میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔
بارش کے دوران ٹوٹی ہوئی تاروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں ۔
کپٹروں کو سکھانے کے لیے دھاتی تار کا استعمال نہ کریں ۔
گھر، دکان یا فیکٹری میں خود سے بجلی کی مرمت نہ کریں ، بجلی کی مرمت تربیت یافتہ الیکٹریشن سے کروائیں ۔
تربیت یافتہ الیکٹریشن کے ذریعہ اپنے گھر، دکان یا فیکٹری کی اندرونی وائرنگ کا باقاعدہ معائنہ کروائیں ۔
گھر، دکان اور فیکٹری میں بجلی کے کھلی تاروں کے لیے کنڈیوٹ استعمال کریں ۔
گھر، دکان